شہر میں لاکھوں مالیت کے ڈاکے،چوریاں،نواب ٹاؤن میں دکاندار ڈکیتی مزاحمت پر قتل

شہر میں لاکھوں مالیت کے ڈاکے،چوریاں،نواب ٹاؤن میں دکاندار ڈکیتی مزاحمت پر ...

  



لاہور،مانگا منڈی (کرائم رپورٹر،نمائندہ خصوصی) نواب ٹاؤن کے علاقہ میں ڈ کیتی مزاحمت پر دکاندار کوقتل کر دیا گیا پو لیس ملزمان کو گر فتار نہ کر سکی بتا یا گیا ہے کہ رات گئے 3 ڈاکوؤں نے دکان میں گھس کر لوٹ مار شروع کر دی، دکاندارعلی عباس کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اس پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔پولیس نے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔ ادھرمانگا منڈی کے قریب موٹروے پولیس نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی۔تفصیلات کے مطابق شہری کی کار خراب ہوگئی،اکیلا دیکھ کر موٹرسائیکل پر سوار دو ڈاکو پہنچ گئے۔ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کار سواروں کو لوٹنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا،ایک ڈاکو کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیاگرفتار ڈاکو کانام جاوید اخترہے اور وہ قصور کا رہائشی ہے،گرفتار ڈاکو کاساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ علاوہ ازیں شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتیں ریکارڈ کی گئیں، ڈیفنس اے وائے بلا ک میں ذوالفقا ر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر6لا کھ اور مو با ئل فو ن،گو المنڈ ی میں امین کے گھر سے 2لا کھ35ہزارکی نقدی اور قیمتی سامان،نو اب ٹا ؤ ن میں شہبا زکے گھر سے3 لاکھ65 ہزار، طلا ئی زیو رات، مو با ئل فو ن، با ٹا پو ر میں آ فتا ب کے گھر سے 2لاکھ28ہزار، طلا ئی زیو رات لو ٹ لئے گئے۔ملت پا ر ک کے علا قہ سے امجد کے گھر سے فیملی کو یر غما ل بنا کر2لا کھ روپے کی نقد ی اور مو با ئل فو ن،ہڈ یا رہ کے علا قہ میں بشیر کی فیملی کو یر غما ل بنا کر72ہز ار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ چو ہنگ میں نعما ن،شا ہد رہ میں یا سین کی گاڑیاں اورشا لیما ر میں شہبا ز،شا د با غ میں اختر،ما ڈل ٹا ؤ ن میں مجا ہد،لو ہا ری گیٹ میں کا شف اوروحد ت کا لو نی میں عثما ن کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں -

مزید : علاقائی