ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا جیا بگا لاہور  کا اچانک دورہ،معمولات کو چیک کیا

 ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کا جیا بگا لاہور  کا اچانک دورہ،معمولات کو چیک کیا

  



لاہور (کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان (ستارہ امتیاز) نے پی ایچ پی پوسٹ جیا بگا لاہور کا سرپرائز وزٹ کیا۔ جہاں انہوں نے عملہ کی حاضری  اور پوسٹ کا ریکارڈ چیک کیا مزید بلڈنگ کی صفائی اور حالت کا بھی ملاحظہ کیا۔ چیکنگ پر حاضری ڈسپلن اور صفائی کے ناقص میعار پر پوسٹ انچارج کی سرزنش کرتے ہوئے موقع پر ہدایات کی۔ ایڈیشنل آئی جی صاحب نے پوسٹ پر ایک گھنٹہ گزارا اور شفٹ تبدیلی کا معائنہ کرتے ہوے کہا کہ ڈیوٹی SOPکے مطابق ہونی چاہیے اور حاضری یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والے کے ساتھ کوئی رعایت نہ رکھی جائے گی۔

کچن اور باتھ روم کی بہترین صفائی پر ورکر کو شاباش اور انعام دیا۔انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ افسران اپنے اپنے ریجنز اور اضلاع کی پوسٹوں پر سرپرائززوزٹ کریں۔ہیڈ کورٹرازسے بھی افسران کا سرپرائز وزٹ کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور میں خود بھی اسی طرح وزٹ کرو گا اس سے فورس کی حاضری، ڈسپلن اور ورکنگ بہتر ہو گی۔

مزید : علاقائی


loading...