ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ 

ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ 

  



 لاہور(کرائم رپورٹر)یس پی ڈولفن سکواڈنوید ارشاد نے گذشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران گشت ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث3گینگز کے 33 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے1کار،11 موٹر سائیکلیں،13 موبائل فونزاور ہزاروں روپے نقدی برآمد کی۔ ناجائزاسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے30پسٹلز، 6 رائفلز، 1پمپ ایکشن،15 میگزین اور310گولیاں برآمد کی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کے دوران 1کلو 400گرام چرس، 20 بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے187افراد کی مدد کی گئی۔دوران پٹرولنگ13 گاڑیوں،28موٹر سائیکلوں اور116اشخاص کوکوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا۔ ون ویلنگ میں 11،ہوائی فائرنگ میں 8، آتش بازی میں 1اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر 3 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ7عادی مجرمان کو بھی گرفتار کیا۔

مزید : علاقائی