مانگامنڈی،تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

مانگامنڈی،تیز رفتارگاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق

  



مانگا منڈی(نمائندہ خصوصی) مانگامنڈی ملتان روڈ چاہ تمولی یوٹرن پر خوفناک ٹریفک حادثہ، نامعلوم گاڑی کی موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ایک شخص موقع پر جاں بحق دوسرا شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ چاہ تمولی یوٹرن پر نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل سواروں کو ٹکر جس کے نتیجہ میں ایک شخص جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوا۔ جاں بحق شخص کی عمر25 سال اور اس کا نام محمد عرفان بتایا گیا ہے۔ زخمی کی شناخت اقبال مسیح کے نام سے ہوئی جو مانگامنڈی پیر کالونی کا رہائشی ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو مانگامنڈی سول ہسپتال منتقل کر دیا۔

مزید : علاقائی