موبائل پولیس خدمت مرکز بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے،ڈی آئی جی آپریشنزرائے بابر سعید

موبائل پولیس خدمت مرکز بہترین خدمات فراہم کر رہا ہے،ڈی آئی جی آپریشنزرائے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ موبائل پولیس خدمت مرکز روزانہ مخصوص مقامات پرخدمات فراہم کر رہا ہے۔ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرالرحیم گارڈن مناواں، منگل بنک سکوائرمارکیٹ ماڈل ٹاؤن جمعراتUC-100 آفس اچھرہ، جمعہ شادمان مارکیٹ اوربروزہفتہ جامعہ نعیمہ فرائض سرانجام دے گا۔خدمت مراکز میں کریکٹرو ویریفکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹس، کرایہ داروں کا اندراج اور لائسنسنگ سمیت14 سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

خدمت مراکز لبرٹی مارکیٹ اور اقبال ٹاؤن 9بجے صبح تا 8بجے رات تک شہریوں کو سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ دریں اثناڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے کہا ہے کہ ڈولفن سکواڈ اورپولیس رسپانس یونٹ ٹیمیں دورانِ پٹرولنگ پتنگ بازی پر زیروٹالرنس اپنائیں۔ ا

مزید :

علاقائی -