آبی ذخائر

آبی ذخائر

  



لاہور(اے پی پی)واپڈا نے  تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں اتوار کو پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہاؤ کی تازہ صورتحال جاری کر دی جس کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد19000 کیوسک اور اخرج18000کیوسک، دریائے  کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد7500 کیوسک اور اخراج7500 کیوسک، دریائے جہلم  میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد12900 کیوسک اور اخراج18000 کیوسک، دریائے چناب  میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد14800 کیوسک  اور اخراج  8200کیوسک ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح جناح بیراج میں پانی کی آمد34400کیوسک اور اخراج 27900 کیوسک،چشمہ بیراج میں پانی کی آمد19300 کیوسک اوراخراج  25000کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد26800کیوسک اور اخراج26200 کیوسک، پنجندمیں پانی کی  آمد11500کیوسک اور اخراج 6900 کیوسک،گدوبیراج  میں پانی کی آمد 37600کیوسک اور اخراج 32000 کیوسک، سکھربیراج میں پانی کی آمد28700کیوسک رہی۔

 اور اخراج4500 کیوسک کوٹری بیراج میں پانی کی آمد3000 کیوسک اور اخراج    400 کیوسک رہا جبکہ تربیلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح1475.02 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا  ذخیرہ 2.293 ملین ایکڑ فٹ رہا اور  منگلاریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1175.70 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.953 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا جبکہ  چشمہریزروائر کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ،ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 642.90 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ   0.076 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہاؤ کی صورت میں ہے جبکہ دیگر مقامات پر پانی کی آمد و اخراج کی تفصیل اتوار کی صبح 6 بجے کی ہے۔

مزید : کامرس