پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی درآمدات میں 21.79 فیصد کمی

پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی درآمدات میں 21.79 فیصد کمی

  



اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران پٹرولیم گروپ کی مصنوعات کی درآمدات میں 21.79 فیصد کمی ہوئی جبکہ ٹیکسٹائل اور کپڑے کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 4.68 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا نومبر 2019ء کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات 5.11 ارب ڈالر تک کم ہوگئیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران خام تیل کی درآمدات میں  28.01 فیصد کی نمایاں کمی ہوئی ہے۔

 رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی قومی برآمدات 4.68 فیصد کے اضافہ سے 5.76 ارب روپے تک بڑھ گئیں۔

مزید : کامرس