تل کی فصل  70ممالک میں  کاشت کی جارہی ہے‘ ماہرین

 تل کی فصل  70ممالک میں  کاشت کی جارہی ہے‘ ماہرین

  



قصور (اے پی پی)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاہے کہ تل کی فصل دنیاکے تقریباً 70ممالک میں کامیابی سے کاشت کی جارہی ہے اس کی خصوصیات بہت حد تک زیتون کے تیل سے ملتی ہے لہذا اس کو 5سے 10فیصد تک خوردنی تیلوں میں ملاکر کھانے سے تیل کی کوالٹی بہترہوجاتی ہے‘تلوں کا استعمال بیکری مصنوعات میں بھی ہورہاہے اسی وجہ سے تلوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہورہاہے‘ تل کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ رکھیں کیونکہ فصل پر مختلف قسم کی بیماریاں حملہ آور ہوکر فصل کو نقصان پہنچاتی ہے جس سے پیداوار متاثرہوتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پتوں کے دھبوں کی بیماری دھبوں کی شکل میں ظاہرہوجاتی ہے شروع میں یہ دھبے ہلکے گلابی رنگ کے جبکہ بعدمیں ان کا رنگ سیاہی مائل گہرا ہونے لگتاہے اور دھبوں کی جگہ سے پتے سوکھ کر ٹوٹناشروع ہوجاتے ہیں اسی طرح پتے دھبوں کے درمیان سے خالی ہوجاتے ہیں۔

مزید : کامرس