پاکستان اور ویتنام کی باہمی تجارت کا حجم 600ملین ڈالر بہت کم ہے:ڈوکواک

پاکستان اور ویتنام کی باہمی تجارت کا حجم 600ملین ڈالر بہت کم ہے:ڈوکواک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن) پاکستان اور ویتنام کی باہمی تجارت کا حجم 600 ملین ڈالر ہے جو استعداد سے کم ہے، ویتنام کی عالمی تجارت 500 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ پاکستانی اور ویتنام کے صنعتی و تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دیکر دوطرفہ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ ویتنام کی وزارت صنعت و تجارت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ڈوکواک نے اپنی ایک بیان میں کہا ہے کہ ویتنام کی حکومت پاکستان سے معاشی رابطوں کے فروغ میں گہری دلچسپی رکھتی ہے اور باہمی تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کو وسیع امکانات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ویتنام کی مجموعی آبادی 300 ملین سے زائد نفوس پر مشتمل ہے جس کے تناظر میں دونوں ممالک میں مختلف مصنوعات کی تجارت کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویتنام کی آبادی 100 ملین کے قریب ہے جبکہ پاکستان کی آبادی اس سے دوگنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری ایک دوسرے کی مارکیٹ کی طلب کے پیش نظر مصنوعات کی تیاری اور برآمد پر توجہ دیکر پاکستان اور ویتنام کی دوطرفہ تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کو یقینی بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور ویتنام کی صنعت کاربرادری پر زور دیا کہ وہ مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کریں، ویتنام کی حکومت اس حوالے سے تمام تر ممکنہ اقدامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔
#/s#

مزید :

کامرس -