وزارت الحج انڈونیشیاء کے ڈائریکٹر جنرل نیزار علی سے ہوپ وفد کی ملاقات

وزارت الحج انڈونیشیاء کے ڈائریکٹر جنرل نیزار علی سے ہوپ وفد کی ملاقات

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ہوپ کے چیئرمین و حید اقبال بٹ کی سربراہی میں وفد کی وزارت الحج انڈونیشیاء کے ڈائریکٹر جنرل نیزار علی اور ان کی ٹیم کیساتھ ہوپ کے ذمہ داران سے ملاقات، ہوپ کے چیئرمین کو اپنی ٹیم کے ساتھ انڈونیشیاء آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حج کی سروسز اور کوالٹی کو بہترین بنانے کیلئے ٹریننگ کے نظام کو مضبوط سے مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،ہمارا تربیتی نظام فول پروف ہے یہی ہماری کامیابی کی وجہ ہے اور اسی نے ہمیں دنیا بھر میں ممتاز کر رکھا ہے،انڈونیشیاء میں حاجی کو گھر سے روانگی سے لے کر واپسی تک کی ہر مرحلہ میں رہنمائی کیلئے بھر پور تربیت دی جاتی ہے، بار بارسوالات کی نشستیں ہوتی ہیں،حاجی کو مکمل حج آپریشن سے آگاہی کے بعد دیگر امور زیر بحث آتے ہیں،انڈونیشیاء سے آنیوالے وزارت الحج کے مشن سے ملاقات کرنیوالوں میں غفار خان،سجاد اللہ،ناصر خان،جاوید اختر،امجد کیانی،طارق جاوید،محمد نبیل خان شامل تھے،انڈونیشیاء حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل پروفیسر نیزار علی،سبحان چولیڈ،رودی نور الدین عنبری،احمد عبد اللہ،عارف نوراومی،سلامت اور عبید اللہ شامل ہیں۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر


loading...