پاک بحریہ کے جہاز وں کا جنوبی افریقہ کی بندر گاہوں پرشانداراستقبال 

    پاک بحریہ کے جہاز وں کا جنوبی افریقہ کی بندر گاہوں پرشانداراستقبال 

  



 اسلام آباد (این این آئی)بحری سفارتکاری کے مشن پر پاک بحریہ کے دو جہاز مختلف ممالک کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کی بندرگاہ سائمنز ٹاؤن پہنچنے پر جہازوں معاون اور اصلت کا پْرتپاک اور شاندار استقبال کیا گیا۔ترجمان نے بتایاکہ مشن کمانڈر نے میزبان حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور بشمول بحری تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اس کی متنازع حیثیت سے جنوبی افریقن حکام کو آگاہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ مشن کمانڈر نے امیرالبحر کا جنوبی افریقن عوام بالخصوص میزبان بحریہ کیلئے خیرسگالی کا پیغام بھی پہنچایا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنوبی افریقہ کے حکام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں اور خطے میں سمندری تحفظ کیلئے پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایاکہ پاک بحریہ کے جہاز پر منعقدہ عشایئے میں میزبان بحریہ کے اعلیٰ حکام، سفارتی اور مقامی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کا مقصد پاکستان کے مثبت امیج کا فروغ اور بحری افواج کے باہمی تعلقات کو مزید فروغ دینا ہے۔ 

 شاندار استقبال

مزید : صفحہ آخر


loading...