شریف خاندان کی خاموشی کا نواز شریف کی صحت سے گہرا تعلق ہے، مصدق ملک

شریف خاندان کی خاموشی کا نواز شریف کی صحت سے گہرا تعلق ہے، مصدق ملک

  



اسلام آباد (آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماء مصدق ملک نے کہا ہے مریم نواز کی تمام تر توجہ والد کی صحت پر مرکوز ہے، شریف خاندان کی خاموشی کا نواز شریف کی صحت سے گہرا تعلق ہے،حکومت کو جو کرنا ہے وہ کر ے گی لیکن مریم نواز کو جو بنیادی حق ہے وہ ضرور استعمال کریں گی،حکومت نے نوازشریف کے جانے کا فیصلہ کیا اور عدالت پر ڈال دیا، عمران خان نے کابینہ میں نواز شریف کو باہر جانے کی اجاز ت دی تھی، حکومت کو اپنے فیصلوں کی ذمہ داری لینی چاہیے۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو میں انکامزید کہنا تھا۔ اب تک نواز شریف نے مشرف کیس کا فیصلہ پڑھ لیا ہوگا اگر کوئی اب نواز شریف سے رابطہ کرے تو وہ اس پر تبصرہ ضرور کریں گے۔ نواز شریف کی صحت سے متعلق رپورٹس سامنے آچکی ہیں، ان کی رپورٹ میں کچھ خدشات کا اظہار کیا گیا ہے وقت آنے پر ان کی رپورٹس عدالت میں جمع کرادی جائیں گی۔

مصدق ملک

مزید : صفحہ آخر


loading...