وائلڈ لائف نے راستہ بھٹک جانیوالی بے بی انڈس ڈولفن کو واپس دریا میں چھوڑدیا

وائلڈ لائف نے راستہ بھٹک جانیوالی بے بی انڈس ڈولفن کو واپس دریا میں چھوڑدیا

  



کراچی(آئی این پی)سندھ وائلڈ لائف نے راستہ بھٹک جانے والی بے بی انڈس ڈولفن کو ریسکیو کرنے کے بعد واپس دریائے سندھ میں چھوڑ دیا۔ سندھ وائلڈ لائف کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق محکمہ جنگلی حیات سکھر یونٹ نے دریائے سندھ میں اپنے مسکن سیلگ بھگ 217کلومیٹر کی دوری پربھٹک جانے والی بے بی ڈالفن کو کامیابی سے ریسکیو کرلیا۔انہوں نے کہا کہ انڈس ڈالفن کے بچے کی تلاش کے لیے ریسکیو ٹیم گذشتہ 3روز سے سرگرداں تھی اور کئی روز کی محنت بارآورثابت ہوئی اور بے بی انڈس ڈالفن تحصیل فیض گنج ضلع خیرپورسے مل گئی۔جاوید مہر کے مطابق بے بی ڈالفن کو ایمبولینس کے ذریعے دریائے سندھ سکھر منتقل کی گئی اوربعدازاں اسے پانی میں چھوڑ دیا گیا۔

بے بی انڈس ڈولفن

مزید : صفحہ آخر