مانسہرہ،19 سالہ خاتون نے بیٹی کی وفات کا صدمہ نہ برداشت کرتے ہوئے خودکشی کرلی

مانسہرہ،19 سالہ خاتون نے بیٹی کی وفات کا صدمہ نہ برداشت کرتے ہوئے خودکشی کرلی

  



مانسہرہ(این این آئی)19 سالہ خاتون نے بیٹی کی وفات کاصدمہ نہ برداشت کرتے ہوئے خودکشی کرلی۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مانسہرہ کی حدود میں واقع گاؤں سانڈے سر ڈھیریاں میں 19 سالہ نادیہ نوید نے گھر میں پڑی زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر ڈالا۔نادیہ نوید کی ڈیڑھ سال قبل شادی ھوئی تھی۔تین دن قبل ڈبل نمونیہ کے باعث اس کی سات ماہ کی بچی کا انتقال ھواتھا۔بچی کی وفات کاوالدہ کو گہراصدمہ تھا۔بچی کی موت کے تیسرے روز گھر میں پڑی زہریلی گولیاں کھا لیں اور ذندگی کا خاتمہ کر دیا۔

خاتو ن خود کشی 

مزید : صفحہ آخر