پی آئی اے کا 3سالہ موخر آڈٹ چیلنج تھا،مکمل کردیا،خسارے میں مزید کمی ہوگی:ارشد ملک

  پی آئی اے کا 3سالہ موخر آڈٹ چیلنج تھا،مکمل کردیا،خسارے میں مزید کمی ...

  



کراچی(این این آئی) پی آئی اے کے سی ای او ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا ہے کہ ادارے کا تین سال سے رکا ہوا آڈٹ سب سے بڑا چیلنج تھا جسے ہماری ٹیم نے ریکارڈ مدت میں مکمل کیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی اے سی ایل کے تیسرا سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق پی آئی اے سی ایل کا تیسرا سالانہ اجلاس عام کراچی میں منعقد ہوا۔اجلاس میں پی آئی اے کے شیئرز ہولڈرزاور ائر لائن کے ملازمین نے شرکت کی جبکہ پی آئی اے سی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک اور چیف فنانشل آفیسر خلیل اللہ شیخ نے اجلاس کی صدارت کی۔سیکریڑی پی آئی اے سی ایل محمد شعیب نے اجلاس کی میزبانی کے فرائض سر انجام دیئے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر مارشل ارشد ملک نے شیئر ہولڈرز کو پی آئی اے میں ہونے والی اصلاحات اور درپیش مسائل کے متعلق تفصیل سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ تین سال سے موخر کیا گیا آڈٹ ان کے لئے سب سے بڑا چیلنج تھا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ سال کے حسابات 2020 کے جون تک مکمل کر لیے جائیں گے۔ کمپنی کے نقصانات کے بارے میں شیئر ہولڈرز کو آگاہ کرتے ہوئے ایئر مارشل ارشد ملک نے کہا کہ وہ خسارہ میں خاطر خواہ کمی لانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جوکہ2019 کے نتائج میں ظاہر ہوں گے۔غیر ملکی بینکوں نے پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی خواہش ظاہر کی ہے جبکہ ملک کے بڑے اداروں جن میں عسکری بینک، انٹرنیشنل ہوٹل گروپ، اے آر وائی گروپ، بینک اسلامی، جاز اور نیشنل بینک آف پاکستان شامل ہیں نے پی آئی اے کے ساتھ شراکت داری کی یاداشتوں پر دستخط کئے ہیں۔ 

ارشد ملک

مزید : صفحہ آخر


loading...