مشرف کیخلاف فیصلے پر نہیں   لاش لٹکانے والی بات پر  تحفظات ہیں،علی محمد خان

مشرف کیخلاف فیصلے پر نہیں   لاش لٹکانے والی بات پر  تحفظات ہیں،علی محمد خان

  



 اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ کسی آمر کی طرف سے آئین کی پامالی کی حمایت نہیں کرتے لیکن ڈی چوک پر لاش لٹکانے کی بات پر حکومت کو تحفظات ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ ڈی چوک پر لاش لٹکانے کی کوئی وکیل یا جج تعریف نہیں کرتا، جج کی رائے بات نہیں فیصلہ ہوتا ہے جس پر حکومت نے عمل کرنا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا خیال ہے کہ یہ رائے نہیں ایک فیصلہ ہے، کوئی پاکستانی کسی آمر کی طرف سے آئین کی پامالی کی حمایت نہیں کرتا لیکن نواز شریف نے مکمل طور پر آرٹیکل 6 نہیں لگایا، کچھ لگایا تو کچھ پرویزمشرف کے ساتھی اپنے ساتھ شامل کرلیے۔انہوں نے کہاکہ جب تک انصاف نہ ہو ملک نہیں چلتا لیکن انصاف وہ ہے جو ہوتا ہوا نظر بھی آئے۔علی محمد خان نے کہا کہ پرویز مشرف کے فیصلے پر حکومت کو کوئی پریشانی نہیں، لاش لٹکانے کے حوالے سے حکومت کو تحفظات ہیں کیوں کہ آج کے پاکستان میں لاش لٹکانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کے وکیل فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔

علی محمد خان

مزید : صفحہ آخر