میکسیکو میں دیوہیکل کروز شپ دوسری کروز شپ سے ٹکرا گیا، 6 افراد زخمی

  میکسیکو میں دیوہیکل کروز شپ دوسری کروز شپ سے ٹکرا گیا، 6 افراد زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میکسیکو سٹی(این این آئی)میکسیکو میں دیوہیکل کروز شپ دوسری کروز شپ سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق میکسیکو میں دیوہیکل کروز شپ دوسری کروز شپ سے ٹکرا گیا جس سے کروز شپ کو شدید نقصان پہنچا اور اس میں موجود افراد بے حد خوفزدہ ہو گئے۔میکسیکو کے ساحل پر یہ بے قابو بحری جہاز بروقت رْک نہ سکا اور مسلسل آگے بڑھتا چلا گیا اور یوں ڈوک پر کھڑے دوسرے بحری جہاز سے ٹکرا گیا۔اس زور دار تصادم کی وجہ سے بحری جہاز کو شدید نقصان پہنچا جبکہ واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
میکسکیو کروز شپ

مزید :

صفحہ آخر -