سی پیک پارلیمانی کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی 7قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے

سی پیک پارلیمانی کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی 7قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آج ہونگے

  



اسلام آباد(آئی این پی)چین پاکستان اقتصادی راہ داری(سی پیک) پارلیمانی کمیٹی سمیت قومی اسمبلی کی 7قائمہ کمیٹیوں کے  الگ الگ اہم اجلاس (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے۔تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی سائنس اینڈ ٹیکنالوجی،ذیلی کمیٹی اطلاعات و نشریات،قائمہ کمیٹی خزانہ،ذیلی کمیٹی ریلوے،ذیلی کمیٹی قواعد و ضوابط، اور پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونگے،جبکہ   پارلیمانی کمیٹی  برائے چین پاکستان اقتصادی راہ داری(سی پیک) کا ان کیمرہ  اجلاس بھی (آج)پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

کمیٹیاں 

مزید : صفحہ آخر