خیبر پختونخوا،آوارہ کتوں کی افزائش روکنے اور ویکسی نیشن کیلئے سرجری منصوبے کا آغاز

  خیبر پختونخوا،آوارہ کتوں کی افزائش روکنے اور ویکسی نیشن کیلئے سرجری ...

  



پشاور(این این آئی) خیبرپختونخوا میں انتظامیہ نے آوارہ کتوں کی افزائش روکنے اور ویکسی نیشن کے لیے سرجری منصوبے کا آغاز کردیا۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ لائیواسٹاک نے مشترکہ منصوبہ شروع کیا، منصوبے کے تحت کے پی کے میں کتوں کی افزائش پر قابو پایا جائیگا جبکہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات میں بھی کمی لائی جائے گی۔ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر معصوم شاہ نے بتایاکہ آوارہ کتوں کی ویکسی نیشن کے علاوہ سرجری بھی ہوگی، سرجری سے کتے لڑ نہیں سکتے اور نہ ہی کاٹ سکیں گے، کتوں میں مائیکروچپ اور ربن لگائے جائیں گے۔

منصوبہ آغاز

مزید : صفحہ آخر