وزیراعلی بزدارنے اپنے ضلع کے لوگوں کو بھی مایوس کیا، اویس لغاری

  وزیراعلی بزدارنے اپنے ضلع کے لوگوں کو بھی مایوس کیا، اویس لغاری

  



لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کے جنرل سیکرٹری اویس لغاری نے کہا کہ وزیراعلی بزدار صاحب شہبازشریف کے بنائے ہسپتالوں میں فوٹو سیشن کرانا آسان کام ہے،آپ سولہ ماہ میں جنوبی پنجاب کے کسی ضلع میں ایک اینٹ نہیں لگاسکے،آپ کا 9نئے ہسپتال بنانے کا وعدہ سولہ ماہ بعد بھی وفا نہیں ہو سکا۔ اپنے بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ شہبازشریف کے دور میں پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات اور تمام ٹیسٹ مفت ہوتے تھے،جب سے آپ کی لاٹری نکلی ہے پنجاب کے ہسپتال میں صرف آپ کے اورحکومتی وزراء کے رشتہ داروں کے مفت علاج ہو رہے ہیں،غریب آدمی کیلئے سرکاری ہسپتال بھی پرائیویٹ ہسپتالوں کے برابر ہو گئے ہیں،بزدار صاحب ڈی جی خان کے عوام آپ کے مزید جھوٹ برداشت نہیں کر سکتے،جنوبی پنجاب سے وزیر اعلی بننے والے شخص نے اپنے ضلع کے لوگوں کو بھی مایوس کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزدار حکومت سولہ ماہ میں جنوبی پنجاب میں ایک بھی اپنا پراجیکٹ شروع نہیں کرسکی،عمران خان اور عثمان بزدار نوازشریف اور شہبازشریف کے منصوبوں پر تختیاں لگانے میں مصروف ہیں۔

اویس لغاری

مزید : صفحہ آخر