ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے، شجاعت

ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے، شجاعت

  



گجرات(آئی این پی) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے مسلم لیگ ق پنجاب کے سینئر نائب صدر سلیم بریار کی ملاقات ہوئی جس میں پارٹی امور اور قومی سیاسی معاملات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ق کو سب سے پہلے پاکستان کا مفاد عزیز ہے، ملک کو داخلی طور پر انتشار کا شکار کرنے کی کوشش کا راستہ روکیں گے۔مسلم لیگ ق کے سربراہ نے کہا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل پر ذمے دارانہ کردار ادا کریں، ق لیگ مسائل کے حل کے لیے حکومتی اقدامات کی حمایت کر رہی ہے۔چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے لیے داخلی استحکام بہت ضروری ہے، سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل کو اپنا نمبر ون ایجنڈا بنائیں۔

شجاعت

مزید : صفحہ آخر


loading...