پرویز مشرف کیخلاف فیصلے سے قوم کی توہین کی گئی، خالد مقبول

  پرویز مشرف کیخلاف فیصلے سے قوم کی توہین کی گئی، خالد مقبول

  



کراچی (آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے سے قوم کی توہین کی گئی، ملک کو طاقت کے ذریعے نہیں انصاف سے جوڑا جاسکتا ہے۔ کراچی کے علاقے لیاقت آباد فلائی اوور پر پرویز مشرف کے حق میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک عدالت نے آئین وقانون اور شریعت سے ماورا فیصلہ دیا، فیصلے میں ایسی زبان استعمال کی گئی جو سترسالوں میں نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ ملک کو طاقت کے ذریعے نہیں انصاف سے جوڑا جاسکتا ہے، مشرف کے خلاف فیصلے سے ایک قوم کی توہین کی گئی، عدالتیں آئین اور قانون کی تشریح کرسکتی ہیں، ہم کو ڈر ہے کہ کہیں عدالتوں پر سے اعتماد ختم نہ ہوجائے۔کنوینئر ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف نے 40تک ملک کی خدمت کرکے ہم پر احسان کیا،وہ 1999میں اپنی خوشی سے اقتدار میں نہیں آئے تھے، ہم اتنے احسان فراموش نہیں ہیں، اس ملک میں میڈیا کو ایک آمر نے آزاد کیا تھا، ہم وہ پاکستان چاہتے ہیں جہاں سچ بولنے پر غدار نہ ٹھہرایا جائے۔

خالد مقبول

مزید : صفحہ آخر


loading...