عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے فردوس آپا بیان بازی کرتی ہیں، مرتضی وہاب

عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے فردوس آپا بیان بازی کرتی ہیں، مرتضی وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے وفاقی مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وفاقی وزیر فیصل واڈا کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج تک پاکستان کی حقیقی جمہوری پارٹی ہے۔بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرنے والے پہلے اپنے ماضی کا جائزہ لیں۔ پیپلز پارٹی کو تقسیم کرنے والے اپنے خوابوں کے ساتھ زمین میں چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ فردوس عاشق اعوان صرف نظریہ اقتدار پر یقین رکھتی ہیں۔پیپلز پارٹی کو بیماری کہنے والے بھی اسی بیماری میں مبتلا رہ چکے ہیں۔فیصل واڈا کو تو علاقہ کی یونین کونسل والے بھی نہیں جانتے۔ عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے فردوس آپا بیان بازی کرلیتی ہیں۔ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ عوام کا اصل مسئلہ مہنگائی اور بیروزگاری ہے، پیپلز پارٹی پر دشنام طرازی نہیں۔میڈیا میں زندہ رہنے کے لیے فردوس عاشق اعوان کا یہ سب کرنا ضروری ہے۔گیس مہنگی کرنے سے پہلے سیاسی دکان چمکانا تحریک انصاف کی مجبوری ہے۔ فردوس عاشق اعوان کے بیانات سے لگ رہا ہے کہ ملک میں ہر خرابی پیپلز پارٹی نے پیدا کی۔
مرتضی وہاب 

مزید :

صفحہ آخر -