آزاد کشمیرمیں سیاحت کو فروغ دے کر اسے خود کفیل بناجا سکتا ہے،علی امین
کوٹلی(این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ بھارت ایک طاقت کے نشے میں مبتلا ہے، کشمیریوں کو حق خوداردیت دلوانے کے لیے آخری حد تک جائیں گے۔ آزاد جموں و کشمیرمیں سیاحت کے لیے بے انتہامواقع موجود ہیں یہاں سیاحت کوفروغ دے کرخطہ کو معاشی طورپرخودکفیل بنایا جا سکتا ہے۔ آزادکشمیرمیں جاری پاورپراجیکٹس کی تکمیل کے ساتھ ساتھ مقامی کمیونٹی کوپراجیکٹس کی وجہ سے روزگارکے مواقع میسرآئینگے۔لائن آف کنٹرول پرکمیونٹی بنکرزبنانے کے لیے فنڈزفراہم کرینگے، بنکرزکی بدولت بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں جانی ومالی نقصان میں کمی ہوگی،ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ کوٹلی کے دوران پی ڈبلیوڈی ریسٹ ہاؤس میں میڈیانمائندگان وپارٹی کارکنان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے کہاکہ بھارتی افواج کالائن آف کنٹرول پربلااشتعال فائرنگ کاسلسلہ بزدلانہ فعل ہے۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیرمیں ہائیڈرل پاورپراجیکٹس کی بدولت بننے والی جھیلوں کی وجہ سے سیاح آزادکشمیرکارخ کررہے ہیں، آزادکشمیرمیں سیاحت کاپوٹینشل موجودہے، ہائیڈرل پاورپراجیکٹ کی وجہ سے آزادکشمیرمیں اگربھاری لوڈرگاڑیوں کی وجہ سے ڈیم کاسامان لانے کی وجہ سے سڑکوں کونقصان پہنچاہے،بہتری کے لیے اقدامات اٹھاکرآزادکشمیرمیں سیاحوں کوسفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ بھارتی افواج نے گزشتہ روزنیلم سیکٹرمیں بلااشتعال فائرنگ کرکے معصوم جانوں کونشانہ بنایاہے کشمیریوں نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کو کبھی بھی تسلیم نہیں کیا۔
علی امین گنڈا پور