دینہ، ڈاکوؤں نے برطانیہ پلٹ فیملی سے نقدی،زیورات لوٹ لیے

دینہ، ڈاکوؤں نے برطانیہ پلٹ فیملی سے نقدی،زیورات لوٹ لیے

  



دینہ (تحصیل رپورٹر) دینہ میں ڈاکوؤں نے برطانیہ سے آنے والی فیملی کو گھر پہنچنے سے پہلے ہی لوٹ لیا،ڈاکو ؤں نے 9ہزار پاؤنڈ، 15تولے طلائی زیورات،قیمتی موبائل فونز،برٹش پاسپورٹ اور سامان سے بھرے 4بیگ لوٹ لیئے،ڈاکو لوٹنے کے بعد جی ٹی روڈ کی طرف روانہ ہوئے تو کار حادثہ کا شکار ہو گئی جس پر وہ گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گئے،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ صبح ڈھوک فردوس جہلم کے رہائشی محمد اعجاز ولد محمد فیاض نے رپورٹ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میں اپنی انگلینڈ سے آنے والی سالیوں کو لے کر اسلام آباد ایئر پورٹ سے واپس آ رہا تھا کہ صبح ساڑھے 5بجے کے قریب منگلا بائی پاس دینہ کا پھاٹک کراس کیا تو اچانک ایک سفید رنگ کی کار نمبری A-0701 ہماری گاڑی کے آ گے آ گئی اور ہماری گاڑی کو روک لیا سے جس سے 2نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد باہے نکلے اور اسلحہ کی نوک پر ہم سے گاڑی کے دروازے کھلوا لئے اور جان سے مار دینے کی دھمکی دیتے ہوئے 9ہزار برطانوی پاؤنڈ،15تولے طلائی زیورات،6عدد قیمتی موبائل فونز،برٹش پاسپورٹ اور ڈگی میں پڑے 4سامان کے بیگ ہم سے لوٹ لیئے اور گاڑی میں فرار ہو گئے بعد ازاں گاڑی جی ٹی روڈ پر حادثہ کا شکار ہو گئی جس پر وہ خالی گاڑی وہیں چھوڑ کر بھاگ نکلے،اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ دینہ موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

ڈکیتی

مزید : صفحہ آخر