2019،پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے 12فیصد بے قدر،بنگلہ دیشی ٹکہ بھی 10پیسے بڑھ گیا

2019،پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے 12فیصد بے قدر،بنگلہ دیشی ٹکہ بھی 10پیسے بڑھ ...

  



کراچی(این این آئی)سال2019کے دوران روپیہ امریکی کرنسی کے مقابلے 12 فیصد کمزور پڑا، بنگلا دیشی ٹکہ بھی پاکستانی کرنسی پر مزید بھاری ہوا۔تفصیلات کے مطابق 2019 روپے کے لیے رولر کوسٹر ثابت ہوا، پورے سال کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر 139 روپے سے بڑھ کر عوام کے لیے 155 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔26 جون 2019 کو امریکی کرنسی ملکی تاریخ کی بلندترین سطح 164 روپے 25 پیسے کی سطح پر بھی دیکھی گئی۔ تاہم بین الاقوامی ادائیگیوں کا زور کم ہونے اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافے سے روپیہ بھی سنبھلنا شروع ہوا۔پورے سال کے دوران روپے کی قدر کا موازنہ دیگر کرنسیوں سے کیا جائے تو یورو 159روپے 80پیسے سے بڑھ کر 172 روپے 20 پیسے، پاونڈ 177روپے 30پیسے بڑھ 201روپے 90پیسے، سعودی ریال اس عرصے میں 37روپے 10پیسے کے بجائے اب 41روپے 30پیسے، یو اے ای درہم 38 روپے 10پیسے سے بڑھ کر 42روپے 25پیسے کا ہوگیاآسٹریلوی ڈالر جو 31 دسمبر 2018کو 98روپے 50پیسے کا مل رہا تھا اب 107روپے کا ہوگیا، کینیڈین ڈالر اس عرصے میں 102روپے 50پیسے سے بڑھ کر 118روپے 30پیسے، دوست ملک چین کی کرنسی 20روپے 80پیسے بڑھ کر 22 روپے 90پیسے اور ایک سال کے دوران بھارتی روپیہ 10پیسے اضافے سے 2 روپے 10 پیسے اور بنگلا دیشی ٹکہ 1 روپے 75 پیسے بڑھ کر 1 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

 امریکی کرنسی

مزید : صفحہ آخر


loading...