بھارت جنگ کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے:چودھری سرور

بھارت جنگ کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار اینٹ کا جواب پتھر سے دینگے:چودھری سرور

  



ساہیوال،لاہور(بیورو رپورٹ، این این آئی) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی 25جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں شر کت۔تمام دلہنوں کوفی کس 2لاکھ روپے سے زائد کا ضروریات زندگی کا سامان بطور جہیز دیا۔اجتماعی شادیوں کی تقر یب میں دولہا اور دولہن کے خاندانوں سمیت انکے رشتہ دار بھی شر یک ہوئے جبکہ میڈیا سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ متنازعہ قانون کی وجہ سے بھارت میں آگ لگ چکی ہے جس سے توجہ ہٹانے کے لیے نر یندر مودی لائن آف کنٹر ول پر حالات خراب کر رہا ہے۔ بھارت اگر جنگ کرنا چاہتا ہے تو ہم بھی تیار ہیں انکو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق اجتماعی شادیوں کی تقر یب رانا ٹاؤن میں حاجی محمد یونس ورک ٹر سٹ کی جانب سے منعقد کی گئی جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور،چوہدری محمدارشد ورک، تحریک انصاف کے مرکزی رکن وحید احمد، ملک شہزاد اعوان، چوہدری ظفر اقبال گھمن، حاضی محمد صدیق بھٹی اور حافظ سیف اللہ سیفی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ اجتماعی شادیوں کی تقر یب کے دوران 25جوڑے شادی کے خوبصورت بندھن میں بندھ گئے دلہا دلہن کے رشتے داروں سمیت بڑی تعداد میں مہمانوں نے بھی شرکت کی دلہا اور دلہنیں انتہائی خوش دکھائی دئیے اور کچھ والدین کی یاد میں افسردہ بھی نظرآئے اجتماعی شادیوں میں انتظامیہ کی جانب سے باراتیوں کے لئے پر لطف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے تمام جوڑوں کو سلامی اور تحفے دیتے ہوئے شادی کی مبارکبادی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حاجی محمد یونس ورک ٹر سٹ اور چوہدری ارشد ورک کی جانب سے لاکھوں روپے کی لاگت سے اجتماعی شادیاں کر وانے کا یہ اقدام انتہائی قابل تعریف،انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کو ہی یاد رکھا جائیگا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم بھی بہت جلد گور نر ہاؤس میں اجتماعی شادیوں کی تقر یب منعقد کر یں گے۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب آج ساہیوال میں ایک روزہ دورے پر مصروف ترین د ن گزاریں گے دورے کے دوران میڈیکل کالج ساہیوال،چیمبر آف کامرس ساہیوال، چو ہدری صغیر انجم سے بھی ملاقات کریں گے جبکہ چیئر مین اوور سیز پاکستان کے کولڈ سٹور پر صحافیوں سے پریس کانفرنس کریں گے ا ور تقریب سے خطاب کریں گے۔اس کے علاوہ پی ٹی آئی ضلع ساہیوال کے سیکرٹری اطلاعات نوید اسلم کے مطابق تنظیمی عہدیداران کے وفود، یوتھ لیڈر میاں بابر صغیر انجم کی سر براہی میں یوتھ ممبران سے ملاقات کریں گے۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر


loading...