سندھ حکومت مکمل ناکام، مرادعلی شاہ  جلد جیل جائیں گے، فردوس شمیم 

سندھ حکومت مکمل ناکام، مرادعلی شاہ  جلد جیل جائیں گے، فردوس شمیم 

  



چکوال(آن لائن)سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی کے رہنما فردوش شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں قطعی طور پر ناکام ہوچکی ہے۔جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پر تمام الزامات ثابت ہیں اور وہ بھی جلد جیل میں ہونگے۔ وہ آغا ہاشم بلال  کے ولیمہ میں چکوال پریس کلب  کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ فردوش شمیم نقوی نے بتایا کہ وفاقی حکومت کے پاس سندھ میں گورنر راج کا بھی آپشن موجود ہے جبکہ اِن ہاؤ س تبدیلی کیلئے بھی سندھ اسمبلی کے تیس سے زیادہ اراکین اسمبلی بھی سندھ حکومت سے ناراض ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں فردوش شمیم نقوی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام سندھ اراکین اسمبلی پارٹی کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں ان میں جو چھوٹے موٹے شکوے تھے وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد دور ہوچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے گزشتہ بارہ سالوں میں لوٹ مار کا جو بازار گرم کیا ہے اس کا پیپلز پارٹی کی قیادت کو حساب دینا ہوگا۔

فردوس شمیم

مزید : صفحہ آخر


loading...