بجلی کے وفاقی اداروں میں صوبوں کوبھی نمائندگی دی جائے،امتیازشیخ 

بجلی کے وفاقی اداروں میں صوبوں کوبھی نمائندگی دی جائے،امتیازشیخ 

  



کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کو گذشتہ روز لکھے گئے اپنے ایک مراسلے میں مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کے شعبے میں موجود تمام وفاقی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، بورڈ آف گورنرز یا مینجمنٹ کمیٹیوں میں صوبوں کو نمائندگی دی جائے۔اپنے خط میں وزیر توانائی سندھ نے لکھا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد آئین کے آرٹیکل 154(1) کو فیڈرل لیجسلیٹو لسٹ حصہ دوئم کی انٹڑی نمبر 4 کے ساتھ پڑھنے سے یہ واضح ہے کہ بجلی کے وفاقی اداروں کی پالیسی سازی، نگرانی اور کنٹرول کا اختیار مشترکہ مفادات کی کونسل(CCI)  کو حاصل ہے۔اور اسی طرح مشترکہ مفادات کی کونسل کویہ اختیار بھی حاصل ہے کہ وہ صوبائی حکومتوں کی سفارشات پر بجلی کے وفاقی اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز، بورڈ آف گورنرز یا  یا مینجمنٹ کمیٹیوں کے ارکان کی تقرری کر سکے۔چنانچہ ضروری ہے کہ آئین پاکستان کی واضح شقوں کی روشنی میں بجلی کے وفاقی اداروں میں صوبائی حکومتوں کے نمائندوں کی تقرری کو یقینی بنایا جائے۔اپنے خط میں صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سلسلے میں فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔  

 امتیاز احمد شیخ 

مزید : صفحہ آخر


loading...