لوگوں کے دلوں کا اسلام کی روشنی سے منور کرنا اولیاء کرام کے اعمال و کردار کا نتیجہ:پیر نورالحق قادری

لوگوں کے دلوں کا اسلام کی روشنی سے منور کرنا اولیاء کرام کے اعمال و کردار کا ...

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پشاور کے جامع مسجد الزرغونی حیات اباد میں پیر طریقت رہبر شریعت حضرت شیخ گل مرحوم کی پہلی برسی کے موقع پر منعقدہ تصوف اولیاء کرام کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور وبین المذاہب ہم آہنگی علامہ پیر محمدنورالحق قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے والد بزرگوار حضرت شیخ گل کی رحلت کو ایک سال مکمل ہوگیا لیکن مجھے بذات خود ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ ہمہ وقت ھمارے اردگرد موجود رہتے ہیں ہم سے ان کی روحانیت، تصوف اور طاقت جدا نہیں ہوئی اولیاء کرام کی یہی طاقت وطریقہ ہوتا ہے کہ دنیا سے منتقلی کے باوجود علم وعمل، روحانیت اور تقوی جاری وساری رہتا ہے پاکستان، افغانستان، ہندوستان، سنٹرل ایشیاء سے لیکر بنگلہ دیش تک دین اسلام بزور شمشیر نہیں پھیلا بلکہ یہاں فاتحین آئے اور علاقوں فتح کیا لیکن لوگوں کے دلوں کو اسلام کی روشنی سے منور کرنا اولیاء کرام کے اعمال و کردار کا نتیجہ تھا یہ صوفیائے کرام کی تعلیمات و طرز زندگی سے ہی ممکن ہوپایا وہ علم، اخلاق وکردار کیساتھ ساتھ بھرپور عمل وکردار سے غیرمسلموں کو متاثر کرکے اسلام کی طرف راغب کرتے گئے لیکن اس وقت صورتحال مختلف ہے لوگ تقاریر زیادہ و عمل مختصر ہی کرتے ہیں،وفاقی وزیر علامہ پیرمحمدنورالحق قادری نے مزید کہا کہ صوفیاؤں نے اخلاقی طاقت سے لوگوں کے دلوں کو دین اسلام کیلئے قابو کر رکھا تھا یہی طریقہ اولیاء کرام دنیا کو اسلام کی روشنی سے منور کرتا چلا آرہا ہے۔ پیر طریقت رہبر شریعت شیخ گل مرحوم کے پہلی برسی کے تصوف کانفرنس میں شرکت کرنے پر سجادہ نشین سابق سنیٹر پیر عبدالمالک قادری اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے تمام مشائخ عظام علماء کرام مشران اور عوام کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔تصوف اولیاء کرام کانفرنس میں سابق سینیٹر اور سجادہ نشین پیر حضرت عبدالمالک قادری، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور محمد پیرنورالحق قادری، شمس الامین، سجادہ نشین پیر آف مانکی شریف پیر رحمت کریم چشتی آستانہ عالیہ ڈاگ اسماعیل خیل استاد علماء علامہ فضل سبحان صاحب پیرزادہ عبدالباسط قادری. حافظ مطیع اللہ، شیح الحدیث اسماعیل رخمانی، پیر زادہ حامد، ناظم اعلیٰ جامعہ جنیدیہ غفوریہ مولانا احسان اللہ جنیدی، مولانا شعیب قادری، ناظم اعلیٰ حاجی حکیم خان شنواری، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء حاجی امیر محمد خان آفریدی، ملک حاجی اشرف آفریدی، ملک عبدالرازاق آفریدی، ملک نادر خان شنواری، ملک زینت خان آفریدی، حاجی زراحمد شاہ شنواری، ناظم حاجی اسلام الدین آفریدی، ملک عبدالمنان آفریدی، ملک حاجی سرفراز آفریدی، حاجی شاہ مدار آفریدی، پی ٹی آئی کے رہنماء حاجی عدنان شنواری، حاجی ضرب اللہ، حاجی عظمت علی شنواری، شفیق خان آفریدی اور دیگر مشائخ عظام علماء کرام مشران اور عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

پیرنورالحق قادری 

مزید : صفحہ آخر


loading...