خیبرپختونخوا انسداد پولیو مہم،لاکھوں والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا انکار

خیبرپختونخوا انسداد پولیو مہم،لاکھوں والدین کا بچوں کو پولیو قطرے پلانے کا ...

  



پشاور/ کوئٹہ(این این آئی) خیبرپختونخوا میں لاکھوں والدین نے انسدادپولیو مہم کے دور ان  بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار کر دیا۔محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے میں 10 لاکھ 89 ہزار87 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا جنھیں رپورٹ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 94 ہزار 984 ویکسین سے انکاری کیسز سامنے آئے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلی افسر کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت نے باعث ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا ہے۔یادرہے کہ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل بھی مہم کے حق میں فتویٰ دے چکے ہیں متعلقہ علاقوں میں سیاسی رہنماؤں نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

کے پی کے / پولیو

مزید : صفحہ آخر


loading...