سندھ کے جلد نسلی لٹیروں سے جان چھڑا لینگے، فیصل واوڈا
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کو معاشی و سیاسی دیوالیہ کرنے والے آج جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں، ایوب خان کو ڈیڈی کہنے والے اب جمہوریت کا درس دینگے،بلاول کے پاپا میگا کرپشن پر جیل گئے،انہوں نے کوئی ملکی خدمت پر نہیں،پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام لٹیروں سے چھٹکارا پاچکے ہیں، سندھ کے عوام بھی جلد نسلی لٹیروں سے جان چھڑا لیں گے، پیپلزپارٹی لیاقت باغ میں جلسہ آپ کے بس میں نہیں البتہ جلسی ضرور کرلیں،جتنا مرضی شور مچالیں انہیں عمران خان سے این آر او ملنے والا نہیں۔اتوار کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ ملک کو معاشی و سیاسی دیوالیہ کرنے والے آج جمہوریت کا راگ الاپ رہے ہیں، ایوب خان کو ڈیڈی کہنے والے اب جمہوریت کا درس دینگے،بلاول کے پاپا میگا کرپشن پر جیل گئے،انہوں نے ملکی خدمت پر نہیں۔
فیصل واوڈا