پاکستان علم وجدت کی بنیاد پر معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے،چینی سکالر

پاکستان علم وجدت کی بنیاد پر معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے،چینی سکالر

  



بیجنگ(آئی این پی)پاکستان علم اور جدت کی بنیاد پر معاشی ترقی کے لئے کوشاں ہے جس کا اس کے شراکت دار ممالک کی جانب سے خیر مقدم کیا جارہا ہے۔ایک چینی ماہر شینگ شی زونگ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیوں جیسے پاکستان میں اعلی تعلیم کے ادارے ٹیلنٹ اور علم  کے مرکز بن رہے ہیں جبکہ سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس کا قیام ایک وژنری سوچ کی عکاسی ہے۔اعلی تعلیم کے اداروں کے ٹیچر اور طالب علم آزادانہ حیثیت میں سائنس اور ٹیکنالوجی پارکس کی ٹیکنالوجی تخلیق کرنے کے قابل ہوں گے اور حکومت انہیں سائنسی تحقیق کے منصوبے سونپ سکی گی۔اس کے ساتھ ساتھ اعلی تعلیم کے ادارے صنعتی اداروں کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے سائنس تحقیق کے نتائج سے سائنسی تحقیق پر مبنی مصنوعات تخلیق کی جاسکیں گی۔جو ملک کی معیشت اور مزید ٹیکنالوجیز کی ترقی میں معاون ہوں گی۔ماہر کا کہنا ہے کہ اس کا لازمی نتیجہ مرکزی اور مقامی حکومتوں کی جانب سے تمام سطحوں پر سائنسی تحقیق کے شعبہ میں مزید سرمایہ کاری کی صورت میں برآمد ہوگا خصوصا مرکزی حکومت کے سالانہ بجٹ میں مختص رقم میں اضافہ سامنے آئے گا۔

چینی سکالر

مزید : صفحہ آخر