ملائیشیا نے کشمیر کے مسئلے پر بھارتی دبا ؤ مسترد کیا، مصطفی کمال

 ملائیشیا نے کشمیر کے مسئلے پر بھارتی دبا ؤ مسترد کیا، مصطفی کمال

  



کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کمزور معاشی پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان کو خارجی محاذ پر سمجھوتے کرنا پڑ رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران خود یہ تجویز دی تھی کہ مسلمانوں کا عالمی سطح پر ایک چینل ہونا چاہیے جس پر اہم مسلم ممالک کے سربراہان سنجیدہ ہوگئے لیکن وزیراعظم عمران خان نے آخری لمحے اپنی جگہ وزیر خارجہ کی شرکت کی بات کی اور پھر انہیں بھی نہیں بھیج کر مسلم امہ کے اتحاد کو پارہ پارہ کردیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاس کے باہر کارکنان کے تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم امہ کے حوالے سے ملائیشیا میں منعقد ہونے والی کوالالمپور سمٹ 2019 میں پاکستان کی شرکت نا کرنا افسوسناک ہے۔ اس طرح کے فیصلے عالمی سطح پر پاکستان کی تنہائی کا باعث بن رہا ہے، مستقبل میں پوری قوم کو ناقابلِ تلافی نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ ملائیشیا نے کشمیر کے مسئلے پر بھارتی دبا کو مسترد کر دیا تھا جبکہ بھارت نے ملائیشیا کو پام آئل کی درآمدات معطل کرنے کی دھمکی دی تھی۔

مصطفی کمال 

مزید : صفحہ آخر