وزیر اعظم صاحب!دنیا کشمیر ایشو پر آپ کیساتھ آپ خاموش کیوں؟صدر آزاد کشمیر

وزیر اعظم صاحب!دنیا کشمیر ایشو پر آپ کیساتھ آپ خاموش کیوں؟صدر آزاد کشمیر

  



اسلام آباد (این این آئی) آزاد کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہاہے کہ پورا ہندوستان مودی کے انتہا پسندانہ فلسفے کے خلاف باہر آگیا ہے، کیا اب بھی ہم نہیں جاگیں گے،دنیا کی پارلیمنٹ اور میڈیا ہمارے ساتھ ہے، ہمارے اپنے لوگ ہی بھارت کا پروپیگنڈا آگے بڑھا رہے ہیں کہ او آئی سی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا،وزیراعظم صاحب دنیا کشمیرایشو پر آپ کے ساتھ ہے آپ کیوں خاموش ہیں،مودی ایک ریاستی دہشتگرد اور تین ہزار مسلمانوں کا قاتل ہے،اقوام متحدہ کا کردار مایوس کن ہے،ہمیں کشمیر کی صورتحال پر لائحہ عمل بدلنا ہوگا۔ اتوار کو صدر آزاد کشمیر سردار مسعود نے جماعت اسلامی کے کشمیر مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ سے دنیا بھر میں کشمیر کی تحریک کو بلند رکھا ہے۔ انہوں نے کہاکہ یورپ میں بھی جماعت اسلامی کی قیادت میں تحریک آزادی کشمیر کو سر بلند رکھا گیا ہے۔ انہوکں نے کہاکہ جس اعتماد کے ساتھ جماعت نے کشمیر کی عوام کا ساتھ دیا ہے اس پر کشمیریوں کی نسلیں آپ کی محنت کو یاد رکھا ہے۔انہوکں نے کہاکہ ریاست پاکستان اور عالمی ریاستوں کی یاد دہانی آج کی اس ریلی سے ممکن ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ متعدد مقررین نے کہا کہ کشمیر کا سودا ہو رہا ہے پر میں کہتا ہوں کہ آج تک نہ کوئی سودا ہوا نہ ہی ہو سکے گا۔ سر دار مسعود خان نے کہاکہ ہم صرف شہدا کی گنتی ہی کرتے رہے ہیں پر میں پوچھتا ہوں کہ کیا ہم بھارت کی دہشتگردی کا بھی پوچھیں گے یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ ریپ کا ایک کیس بھی ہو تو اس کی سزا ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں دس ہزار سے زائد خواتین بے آبرو ہوئیں وہاں کوئی سوال ہو گا یا نہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں پوچھتا ہوں اب نہیں تو کب؟ کس قیامت کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان نے کشمیر کو ایک ایسی آبادی بنا دیا کہ جہاں حصے کر دئیے گئے۔ انہوں نے کہاکہ کیا اب بھی ہم نہیں جاگیں گے اب ان کا فوجی سربراہ کہتا ہے کہ آزاد کشمیر پر حملہ کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کراچی فاٹا سندھ اور ملک کے ہر حصے میں تفرقوں کی جنگ ہندوستان کی جانب سے جاری ہے۔ سر دار مسعود خان نے کہاکہ آج پورا ہندوستان مودی کے انتہا پسندانہ فلسفے کے خلاف باہر آگیا،اب تک آپ کیوں گھروں میں  بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آج دنیا کی پارلیمنٹ اور میڈیا ہمارے ساتھ ہے پر میرا سوال ہے کہ آپ کیوں کشمیر پر توجہ نہیں دے رہے او آئی سی نے پاکستان اور کشمیر کا ساتھ دیا ہے، ہمارے اپنے لوگ ہی بھارت کا پروپیگنڈا آگے بڑھا رہے ہیں کہ او آئی سی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے بلوچستان، سندھ اور خیبر پختون خواہ میں درپردہ جنگ شروع کر رکھی ہے۔

صدر آزاد کشمیر

مزید : صفحہ آخر


loading...