پاک فوج کیساتھ مل کر بھارتی عزائم کو ناکام بنائیں گے:راجہ فاروق حیدر

پاک فوج کیساتھ مل کر بھارتی عزائم کو ناکام بنائیں گے:راجہ فاروق حیدر

  



جدہ(این این آئی)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے انتظامیہ اور ایس ڈی ایم اے کو ہندوستانی فائرنگ سے متاثرہ افراد کی فوری مدد کی ہدایت کی۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت اور ایس ڈی ایم اے الرٹ رہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پاک فوج سے ملکر متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے اوربہترین حکمت عملی ترتیب دی جائے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تباہ حال گھروں کے مالکان کو فوری معاوضہ جات ادا کیے جائیں۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے ہندوستانی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہوئے اسے بزدلانہ فعل قرارد یا اور کہا کہ نہتے شہریوں کی جانوں اور املاک کو نشانہ بنانا بزدلانہ فعل ہے۔ ہندوستان اپنے اندرونی خلفشار سے توجہ ہٹانے کے لیے سیزفائرلائن پراس طرح کی حرکتیں کر رہا ہے۔ آزادکشمیر کی حکومت اور شہری الرٹ ہیں اور پاک فوج کے ساتھ مل کر ہندوستانی عزائم کو ناکام بنائیں گے۔ وزیرا عظم آزادکشمیر نے وزیر سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ لائن آف کنٹرول کی صورتحال پر خصوصی نظر رکھیں اور جہاں کہیں بھی سامان ضرورت ہو فوری طور پر پہنچایا جائے۔

 راجہ فاروق حیدر

مزید : صفحہ آخر