مسلمانوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کیا جائے،او آئی سی کا مودی سرکار سے مطالبہ
جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی) نے بھارت میں مسلم اقلیتوں اور مقدس مقامات کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کردیا۔اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے بھارت میں متنازع شہریت کے بل اور بابری مسجد کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور اس حوالے سے او آئی سی سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم کو بھارتی شہریت کے قوانین پر تشویش ہے، بھارت کی موجودہ صورتحال سے مسلمان اقلیت متاثر ہو رہی ہے۔بیان میں بابری مسجد کے کیس کے معاملے پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ او آئی سی بھارت میں مسلمانوں پر اثر انداز ہونیوالے اقدامات پر نظر رکھے ہوئے ہے اور مودی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ بھارت میں مسلم اقلیتوں اور اسلامی عبادت گاہوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ بھارت میں اسلامی عبادت گاہوں کے تحفظ کا مطالبہ کرتے ہیں۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی اصول اقلیتوں کے حقوق کی بلا تفریق ضمانت دیتے ہیں۔ عالمی اصولوں کیخلاف مزید اقدام تناؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔ اصولوں کی خلاف ورزی سے خطے کا امن خراب ہو سکتا ہے۔
او آئی سی