احساس پروگرام کے تحت غرباء کو آٹا،گھی اور چینی کی خریداری کیلئے رقوم دینے کا فیصلہ

احساس پروگرام کے تحت غرباء کو آٹا،گھی اور چینی کی خریداری کیلئے رقوم دینے کا ...

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک،نیوز ایجنسیاں)وفاقی حکومت نے معیشت میں بہتری کے نتائج مستحق افراد تک پہنچانے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا ہے، غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے افراد کی سہولت کے لئے منصوبہ بندی مکمل ہو گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مستحق اور نادار افراد کو راشن کی خریداری کے لئے رقم کی ادائیگی کی جائے گی اوروزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کی سربراہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کر دی ہیں۔ذرائع کے مطابق مستحق افراد کو ضروری راشن کی خریداری کے لیے رقم ادا کی جائے گی، وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ مستحق افراد تک رقوم کی ادائیگی شفاف طریقے سے کی جائے۔وزیراعظم کی ہدایات پر فوری طور پر عملدرآمد شروع کیا جا رہا ہے، مستحق افراد کو کم از کم آٹے کا 20کلو تھیلا، 3کلو گھی اور 5کلو چینی دستیاب ہو سکے گی۔

احساس پروگرام

مزید : صفحہ اول