مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس  آج ہوگا، سولہ نکاتی ایجنڈا جاری 

مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس  آج ہوگا، سولہ نکاتی ایجنڈا جاری 

  



 اسلام آباد (این این آئی)مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس(آج)پیرکو ہوگا اس سلسلے میں 16 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس (آج)  پیر کو سولہ نکاتی ایجنڈے کے ساتھ منعقد ہوگا، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اجلاس میں شرکت کریں گے، چیف سیکرٹریز کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ایجنڈے کے مطابق اجلاس میں سی سی آئی کی سالانہ رپورٹ 2016 اور 2017 منظوری کے لیے پیش کی جائے گی، صوبوں کو پانی کے خالص منافع پر عمل درآمد کے فارمولے پر بحث ہوگی، اجلاس میں پیٹرولیم پالیسی 2012 کے ترمیمی مسودے کی منظوری کا بھی امکان ہے،ایل این جی درآمد کا معاملہ بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ایجنڈے میں شامل ہے، حویلی شاہ بہادر اور بلوکی پاور پلانٹس کی نج کاری کی سمری کونسل کو بھجوا دی گئی ہے، اوگرا ترمیمی آرڈیننس 2002 بھی سی سی آئی اجلاس میں زیر بحث آئے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق تیز ی سے بڑھتی ملکی آبادی پر قابو پانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہے، پانی کی تقسیم کے معاہدے پر اٹارنی جنرل کی سفارشات کو ایجنڈے میں شامل کیا گیا، پنجاب حکومت کی جانب سے صوبوں کو فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کا معاملہ بھی اٹھایا جائیگا اور سندھ کی جانب سے ایف بی آر کی غیر قانونی اور غیر آئینی کٹوتی کی سمری بھی اجلاس میں پیش کی جائیگی۔سی جے ہائیڈرو پاور منصوبے کے این او سی کا معاملہ اجلاس میں زیر بحث آئیگا، چیئرمین واپڈا اور ارکان کی تقرری سے متعلق مسودہ اجلاس میں پیش کیا جائیگا، ایل پی جی کی پیداوار پر وزارتِ پیٹرولیم کو رائلٹی کا معاملہ ایجنڈے میں شامل کیا گیا، قدرتی وسائل کی تقسیم پر آرٹیکل 158 اور 172 پر عمل کا معاملہ بھی زیر بحث آئیگا، متبادل توانائی پالیسی 2019 منظوری کیلئے پیش کی جائیگی، پاکستان کی مردم شماری کے نتائج کا نوٹی فکیشن بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

مشترکہ مفادات

مزید : صفحہ اول