کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی

کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی یل) سے نہ نکالنے کی سفارش کی ہے۔ذرائع کے مطابق کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے اپنی سفارشات تیا ر کرلی ہیں جس کے مطابق کمیٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ مریم نواز کا ٹرائل ہو رہا ہے اور وہ مشروط ضمانت پر ہیں لہٰذا ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ذیلی کمیٹی نے کہا مریم نواز اگر کسی دوسرے فورم سے اجازت لینا چاہتی ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ذرائع نے بتایا تمام سفار شا ت وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش کی جائیں گی جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے یا نہ نکالنے کا حتمی فیصلہ بھی اجلاس میں کیا جائے گا۔خیال رہے گزشتہ دنوں مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست دائر کی تھی۔ درخوا ست میں مریم نواز نے استدعا کی تھی وفاقی حکومت کی جانب سے ای سی ایل میں نام ڈالنے کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے اور اْنہیں اس لسٹ سے نام ختم کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔اسی درخواست پر 9 دسمبر کو لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے حوالے سے وفاقی حکومت کو 7 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم گزشتہ روز تک حکومت نے کوئی فیصلہ نہیں کیا تھا۔ گزشتہ روز مریم نواز نے ای سی ایل سے نام نکلوانے کیلئے ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی جس پر (آج) پیر کو سماعت ہوگی۔
کابینہ کمیٹی مخالفت

مزید :

صفحہ اول -