خواجہ برادران کی درخواست ضمانت پر سپریم کورٹ میں سماعت آج ہوگی
لاہور(این این آئی)سابق وزیر اور (ن)لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی درخواست ضمانت پرسپریم کورٹ میں سماعت (آج)پیر کو ہوگی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا اس ضمن میں خواجہ سعد رفیق کے وکیل اشتر اوصاف اور نیب پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کا دو رکنی بینچ پیر کو درخواست ضمانت کی سماعت کرے گا۔خیال رہے کہ احتساب عدالت نے پیراگون ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے جوڈیشل ریمانڈ میں 23 دسمبر تک توسیع کی تھی۔خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت کے جج جواد حسن کے روبرو پیش کیا گیا تھا۔
خواجہ برادران