خنجراب پاس آج ایک دن کیلئے کھو ل دیا جائیگا 

خنجراب پاس آج ایک دن کیلئے کھو ل دیا جائیگا 

  



گلگت(این این آئی) پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد پر خنجراب پاس (آج) پیر23 دسمبر کو ایک دن کیلئے کھولنے کا فیصلہ کرلیا اور گلگت بلتستان کے علاقے اپر ہنزہ میں سرحدی شہر سوست میں پھنسے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز واپس بھیجے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے چین کے ساتھ سرحد پر خنجراب پاس (آج)23 دسمبر پیر کو ایک دن کیلئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے ذریعے سرحدی شہر سوست میں پھنسے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز کو واپس بھیجا جائے گا۔ذرایع نے بتایا کہ 80 سے زائد کنٹینرز پر پاکستانی تاجروں نے چین سے مال منگوایا تھا، جو اَب پاکستان کے سرحدی شہر سوست میں پھنسے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق پاک چین معاہدے کے تحت سرحد 30 نومبر کو بند کی جاتی ہے، سرحد کی بندش سے چینی ڈرائیورز اور کنٹینرز سوست میں پھنسے ہوئے تھے، دوسری طرف پاک چین سرحد سیاحتی مقاصد کے لیے یکم اپریل 2020 کو کھولی جائے گی۔

خنجراب

مزید : صفحہ اول


loading...