پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کا دنیا بھر میں خیرمقدم
بیجنگ (آئی این پی)پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کی پالیسی نے دنیا بھر میں بھرپور پذیرائی حاصل کی ہے چین نے بھی اسے سراہتے ہوئے بر ا در ملک کیساتھ آئی ٹی کے شعبے میں اپنے تعاون کو مستحکم کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔گوادر پرو موبائل نیوز اے پی پی کے ذریعہ شائع ہونیوالی ایک رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے حال ہی میں شروع کی جانیوالی ڈیجیٹل پالیسی سے ہمہ جہتی ڈیجیٹلائزیشن کے ایک نئے دورکا آغاز ہوگا اور اس کیساتھ ملک میں ڈرامائی تکنیکی تبدیلی بھی لائے گی۔اکتوبر کے وسط میں پاکستان حکومت کے تعاون سے کیلیفورنیا کے شہر سان جوس میں ہونے والی سیلیکن ویلی کانفرنس میں امریکہ میں پاکستانی سفیر اور کانفرنس کے ایک سپیکر نے کہا اگر میں اپنی مجموعی معاشی کارکردگی پر نگاہ ڈالوں تو آئی ٹی کے شعبے نے سب سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔اس رپورٹ میں یہ تسلیم کیا گیا ہے پاکستان کی ڈیجیٹل پالیسی نے اگلی نسل کی ڈیجیٹل خدمات، ایپلی کیشنز اور تیزی سے فراہمی کیلئے اعلی درجے کے تصورات اور اجزا کیساتھ ملک میں ایک جامع ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کی تعمیر کے فانڈیشن ستون کے طور پر کام کیا ہے۔
خیر مقدم