ترک صدر اردگان کاجلد دورہ  پاکستان کرنے کااعلان

ترک صدر اردگان کاجلد دورہ  پاکستان کرنے کااعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر طیب رجب اردگان کاجلد دورہ پاکستان کرنے کا اعلان، کوالالمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کافیصلہ پاک ترک تعلقات پراثرانداز نہیں ہوگا۔نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے ترک صدر رجب طیب اردگان نے جلدپاکستان کادورہ کرنے کا اعلان کیا ہے،اس دورے کے دورا ن دونوں ممالک میں مختلف معاہدے ہوں گے۔پاکستان اورترکی تعلیم و ٹیکنالو جی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھائیں گے۔ جنیوا میں ترک صدر اوروزیراعظم عمران خان کے درمیان دوگھنٹے کی ملاقات ہوئی تھی جس میں وزیر اعظم عمران خان نے ترک صدرکو کوالا لمپور سمٹ میں شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اپنی پوزیشن سے آگا ہ کیاتھا۔جمعہ کے روزصحافیوں سے گفتگو میں ترک صدر نے سعودی عرب پر پاکستان کو بلیک میل کرنے کا الزام عائد کیا اور دعویٰ کیا تھا پاکستان کی معاشی حالت انتہا ئی ناگفتہ بہ ہے جس کا سعودی عرب فائدہ اٹھا رہا ہے۔ سعودی عرب نے پاکستان کو دھمکی دی ہے کہ اگر وہ کوالا لمپور سمٹ میں گیا تو سعودیہ میں کام کرنیوالے 40 لاکھ مزدوروں کو واپس پاکستان بھجوا کر ان کی جگہ بنگالیوں کو بھرتی کرلیا جائے گا۔ ترک صدر کے مطابق سعودی عرب نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ وہ پاکستان کے سنٹرل بینک میں رکھے گئے اپنے پیسے بھی واپس نکال لے گا۔
ترک صدر

مزید :

صفحہ اول -