سپیکر اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر سعودی عرب چلے گئے 

سپیکر اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سرکاری دورے پر سعودی عرب چلے گئے 

  



اسلام آباد(این این آئی) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی محمد قاسم خان سوری مورخہ 22 دسمبر 2019 سے اسپیکر اسد قیصر کی غیر موجودگی میں قائم مقام اسپیکر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر ہیں۔ڈپٹی اسپیکر کو قائم مقام اسپیکر کی ذمہ داری اسلامی جمہوریہ پاکستان کے  آئین کے آرٹیکل 53 کی شق 3 کے تحت سونپی گئی ہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اس ضمن میں باقاعد نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر پارلیمانی وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورہ پر چلے گئے۔ اسپیکر  قومی اسمبلی یہ دورہ چیئر مین شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن  محمد الشیخ کی خصوصی دعوت پر کر رہے ہیں۔ اسپیکر کی قیادت میں پارلیمانی وفد اپنے قیام کے دوران چیئر مین مجلس شوری ٰ کونسل ڈاکٹر عبدللہ بن محمد الشیخ کے علاوہ خادم الحرامین  الشریفین، سعودی   عرب  کی اعلیٰ  قیادت،تجارتی برادری اور سعودی عرب میں مقیم  پاکستانیوں  سے ملاقاتیں کریگا۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی قیادت میں پارلیمانی وفد کا یہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید وسعت دینے،دوطرفہ سرمایہ کاری،تجارت اور معیشت کو مزید مستحکم کرنے میں  اہم کردار ادا کرے گا۔   

اسد قیصر

مزید : صفحہ اول