یہ بات طے ہوچکی موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا قوم کیلئے نقصان دہ،خواجہ آصف

 یہ بات طے ہوچکی موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا قوم کیلئے نقصان ...

  



چکوال(آن لائن)سابق وفاقی وزیراور مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ حکمران قطعی طورپر ناکام ہوچکے ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ سال میں ملکی معیشت کا جنازہ نکال دیاگیا ہے اور اس وقت عام آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کا مسئلہ پیدا ہوگیا ہے۔ وہ سیالکوٹ میں آغا بلال کے صاحبزادے ہاشم کی دعوت ولیمہ میں چکوال پریس کلب  کے نمائندوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات طے ہوچکی ہے کہ موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا قوم کیلئے نقصان دہ ہے۔ اِن ہاؤس تبدیلی کیلئے بھی رہبر کمیٹی متحرک ہے اور ملک کی تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پیج پر ہیں اور نئے سال کے شروع ہوتے ہی تبدیلی کا عمل موثر طریقے سے شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کو اللہ صحت دے وہ صحت مند ہوتے ہی وطن واپس آئیں گے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بے شک چکوال پریس کلب میاں نواز شریف کے ڈائریکٹو پر قائم ہوا ہے اور میں بھی جلد چکوال پریس کلب آؤں گا۔

خواجہ آصف

مزید : صفحہ اول