شہباز شریف نے چیئرمین پی اے سی رانا تنویر کو لندن طلب کر لیا

شہباز شریف نے چیئرمین پی اے سی رانا تنویر کو لندن طلب کر لیا

  



مریدکے(این این آئی)پاکستان مسلم (ن) کے صدر محمدشہباز شریف نے پارٹی کے مرکزی رہنماچیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کو لندن طلب کرلیا،رانا تنویر حسین عمرہ کی ادائیگی کے بعد لندن روانہ ہو جائیں گے۔روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین کہا کہ بھارت نے اگر کوئی شرارت کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوگی،ملکی دفاع کے سلسلہ میں اپوزیشن جماعتیں پاک فوج کیساتھ کھڑی ہیں۔آرمی چیف کی مدت اور توسیع کے حوالے سے حکومت جب قانون لائے گی تو مسلم لیگ (ن) اس پر فیصلہ کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں،حکومت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، بلاول بھٹو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے جارہے ہیں جہاں انکی والدہ شہید کی گئیں اور عین وقت پر مشرف کا فیصلہ آگیا جو کہ قدرتی بات ہے،ہماری نیک خواہشات بلاول کیساتھ ہیں،آنے والے دنوں میں اپوزیشن جماعتیں حکومت کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔انہوں نے کہا پارٹی قائد کی صحت بہت خراب ہے اور ابھی تک ان کی بیماری کا تعین نہیں ہوسکا،ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ علاج کے سلسلہ میں نواز شریف کو امریکہ لیجانا پڑے گا۔

رانا تنویر

مزید : صفحہ اول