نارووال نیشنل اسپورٹس سٹی پراجیکٹ تحقیقات، احسن اقبال آج نیب طلب

نارووال نیشنل اسپورٹس سٹی پراجیکٹ تحقیقات، احسن اقبال آج نیب طلب

  



راولپنڈی (آن لائن) قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال کو آج بروز پیرطلب کر لیا۔نیب نارووال میں قائم نیشنل سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔نیب نے احسن اقبال کیخلاف بدعنوانی کے اہم شواہدحاصل ہونے کا دعویٰ کیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب نے سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو پیر کی صبح 11 بجے پیش ہونے کی ہدایت کی ہے، گزشتہ برس نیب نے اعلان کیا تھا وہ نارووال میں قائم نیشنل سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی تعمیر میں قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی کی تحقیقات کر رہا ہے۔44 ایکڑ زمین پر قائم اس پراجیکٹ کا افتتاح سابق صدر ممنون حسین نے کیا تھا۔ اس پر تقریباً 6 ارب روپے لا گت آئی تھی۔نیب کے حکام نے کہا تھا کہ یہ اسپورٹس کمپلیکس جس جگہ قائم کیا گیا وہ بھارتی سرحد سے صرف 800 میٹر دور ہے جس کی وجہ سے اس جگہ کی سیکیورٹی کو خطرہ لاحق رہے گا۔ چیئرمین نیب نے ڈی جی راولپنڈی کو ہدایت کی تھی کہ وہ پاکستان اسپورٹس بورڈ کے سابق ڈائرکٹر جنرل اختر نواز گنجیرہ کے بارے میں بھی تحقیقات کرے۔ان پر الزام تھا کہ انہیں اس وقت پورٹس سٹی کا پراجیکٹ ڈائرکتر مقرر کیا گیا تھا جب وہ اسپورٹس بورڈ کے ڈی جی کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔نیبنے احسن اقبال کیخلاف بدعنوانی کے اہم شواہدحاصل کرنے کا دعویٰ کیاہے 29 ستمبر 2019 کو بھی احسن اقبال کو نیب راولپنڈی نے طلب کیا تھا اور ان سے نارووال اسپورٹس سٹی پراجیکٹ کے بارے میں ایک گھنٹہ پوچھ گچھ کی تھی۔ احسن اقبال پوچھے گئے سوالوں کے درست جواب نہیں دے سکے تھے، وہ زیادہ تر سیاسی نوعیت کے جواب دیتے رہے۔

احسن اقبال طلبی

مزید : صفحہ اول


loading...