چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد آج سے مقدمات کی سماعت کرینگے

  چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد آج سے مقدمات کی سماعت کرینگے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں بطورچیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد (آج)پیر سے مقدمات کی سماعت کریں گے۔ سپریم کورٹ نے اگلے ہفتے کی کازلسٹ جاری کر دی جس کے مطابق جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرے گا،جسٹس سید منصور علی شاہ بینچ کا حصہ ہونگے،جسٹس گلزاراحمد بطور چیف جسٹس پہلے کیس میں چیف سیکرٹری پنجاب کے کیس کی سماعت کریں گے۔ دوسرا بینچ جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس امین الدین خان پر مشتمل ہے۔ کراچی رجسٹری میں بھی مختلف مقدمات کی سماعت ہوگی،23 دسمبر سے سپریم کورٹ میں سردیوں کی چھٹیاں شروع ہو رہی ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان

مزید :

صفحہ اول -