اتوار بازاروں میں سبزیوں و پھل من مانے نرخوں پر فروخت،صارفین پریشان

اتوار بازاروں میں سبزیوں و پھل من مانے نرخوں پر فروخت،صارفین پریشان

  



لاہور(اپنے نمائندے سے) شہر میں سرکاری ریٹ پر سبزیوں کی فروخت خواب بن گئی۔ شادمان اتوار بازار میں ٹماٹر150، پیاز100، آلو50، لہسن300اور ادرک350روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔ شادمان اتوار بازار میں سبزیوں کی فروخت ایک خواب بن گئی۔ سرکاری نرخنامے کے مطابق ٹماٹر کی قیمت بارہ روپے اضافے کے بعد 125روپے کلو مقرر کی گئی جبکہ سبزی منڈیوں میں ٹماٹر ایک سو تیس روپے میں فروخت ہوتے رہے، مارکیٹ میں ٹماٹر150روپے کلو میں فروخت ہوتے رہے۔ پیاز80سے 100، آلو50، لہسن 300، ادرک 350، گاجر50، کھیرا 60شلجم60، مٹر 120گوبھی 60سے80روپے کلو میں فروخت ہوتی رہی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور مارکیٹ کمیٹی اتوار بازار میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد کرائے تاکہ ہمیں کچھ سکھ کا سانس آئے۔ دوسری طرف سبزی فروشوں کا کہنا ہے کہ جب تک سبزی منڈیوں میں سرکاری نرخنامے پر عملدرآمد نہیں ہو گا اس وقت تک سرکاری نرخنامے کے مطابق سبزیاں فروخت نہیں ہو سکتیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...